خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا ایران کی دفاعی طاقت سے خوف زدہ ہے، علی فدوی

تہران :(اے پی پی) ایران کی بحریہ کے کمانڈرایڈمرل علی فدوی نے کہا ہے کہ امریکا ایران کی دفاعی طاقت سے خوف زدہ ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یزد شہر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکی اپریل 1980 میں صحرائے طبس میں اپنے فوجی آپریشن کی شکست کے بعد ایران کی دفاعی طاقت سے خوف زدہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی دفاعی طاقت گزشتہ 37 برسوں کے دوران بارہا امریکہ پر ثابت ہو چکی ہے۔ ایران نے کبھی بھی پہلے امریکہ کے خلاف اقدام نہیں کیا اور امریکا کو ایران کی طاقت و توانائی کا اندازہ ہے۔