خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا ایران کے ساتھ معاہدے کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، علی اکبر صالحی

امریکا ایران کے ساتھ معاہدے کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، علی اکبر صالحی

تہران: (ملت آن لائن) ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ امریکا جامع ایٹمی معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایران کے قومی ٹیلی ویژن چینل ون کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر علی اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ امریکا کسی طور قابل اعتماد نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکی مؤقف درست نہیں ہے اور امریکا ایران پر ا لزام لگاکر جامع ایٹمی معاہدے کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی پابندی کی توثیق نہ کرکے در اصل اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران اس حوالے سے اپنا ردعمل ضرور دکھائے گا۔ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا کہ ایٹمی مسائل کے حوالے سے آئی اے ای اے ہی واحد معتبر اداراہ ہے لہذا ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکی طرز عمل کے تناظر میں اس ادارے کے ڈائریکٹر جنرل پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

ایران کے قومی ٹیلی ویژن چینل ون کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر علی اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ امریکا کسی طور قابل اعتماد نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکی مؤقف درست نہیں ہے اور امریکا ایران پر ا لزام لگاکر جامع ایٹمی معاہدے کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی پابندی کی توثیق نہ کرکے در اصل اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔