خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا ایک بار پھر ہتھیاروں کی فروخت میں پہلے نمبر پر

امریکا:()ملت+اے پی پ) ایک بار پھر ہتھیاروں کی فروخت میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ امریکا نے گزشتہ سال اسلحہ کی فروخت کے43 کھرب 20ارب روپے مالیت کے معاہدوں پر دستخط کئے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اسلحے کے بازار میں امریکا پھر نمبر ون پوزیشن پر آ گیا، ایک نئے سروے کے مطابق 2015ءمیں امریکہ نے43 کھرب 20 ارب روپے مالیت کا اسلحہ فروخت کیا۔ سروے کے مطابق اسلحے کی فروخت میں دوسرا نمبر فرانس کا ہے، جس نے 16 کھرب 20ارب روپے مالیت کا اسلحہ فروخت کیا۔ امریکی اخبار کے مطابق اسلحے کی خریداری کی دوڑ میں ترقی پذیر ممالک سر فہرست ہیں ،قطر نے گزشتہ برس 18 کھرب 36ارب روپےمالیت کے معاہدوں پر دستخط کئے۔ سروے کے مطابق مصر نے 12 کھرب 96 ارب اور سعودی عرب نے8 کھرب 64 ارب روپے مالیت کا اسلحہ خریدا۔ 2014ء میں اسلحے کی فروخت کا حجم89بلین ڈالر تھا جو 2015ء میں گھٹ کر 80بلین ڈالر رہ گیا ہے۔