خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا باز آجائے ورنہ دوسرا آپشن ہمارے پاس موجود ہے، چین

امریکا باز آجائے ورنہ دوسرا آپشن ہمارے پاس موجود ہے، چین

واشنگٹن(ملت آن لائن)امریکہ میں تعینات چین کے سفیر نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیاہے کہ وہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے ساتھ محاذ آرائی کا رویہ اپنانے سے بعض رہے۔ چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی شنہوا کے مطابق کوئی ٹیان کائی نے گزشتہ روز سفارتخانے میں سات سو سے زائد افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ۔ کہا کہ یہ یقیناً اس خدشے کا وس وسہ ہے کہ چین جو کہ ترقی کے اپنے راستے پر گامزن ہے۔امریکہ سے محاذ آرائی مول لے گا۔انہوں نے کہا کہ محاذ آرائی کی کسی حکمت عملی کی وکالت کرنا خطرناک ہے ۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے گزشتہ سال دسمبرمیں اپنی پہلی سرکاری قومی سلامتی حکمت عملی میں روس اور چین کو ’متحارب طاقتیں‘‘قراردیا تھا۔انہوںنے چین کے ساتھ اشیاء نے تجارتی فرق ختم کرنے کے طریقے دریافت کرنے کے طریقوں پر بار بار زور دیا ہے۔ امریکی محکمہ تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ تجارت فرق گزشتہ سال 8.1فیصد کے اضافے سے ریکارڈ 375بلین ڈالر ہوگیا ہے۔ کوئی ٹیان کائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ خیال کرنا خوش فہمی ہوگی۔ کہ چین کے ڈی این اے کو تبدیل کرنے کے لیے کوئی سیاسی یا ثقافتی جنیاتی انجینئرنگ کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان مسائل برقرار رہ سکتے ہیں۔ تاہم مذاکرات سے ہم ان کا حل تلاش کرستکے ہیں۔ چینی سفیر نے نئے سال کی آمد کے سلسلے میں منعقدہ اس تقریب میں چینی سال ’کتے ‘کا بھی حوالہ دیا ۔ انہوںنے کہا کہ کتے چینی اور مغربی ثقافت دونوں میں وفادار مخلص اور بااعتماد ساتھی خیال کیے جاتے ہیں۔ میرے خیال میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے ایسی صفات مساوی طور پر لازمی ہیں۔ امریکی وزیر تجارت ریل بر راس ، وائٹ ہائوس کی قومی سلامتی کونسل کے اہلکار مھتیو پوٹینگر پر قائم مقام وزیر خارجہ سوسن تھورن ٹن نے بھی مبینہ طور پر تقریب میںشرکت کی۔