خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا: جنگل میں لگی آگ مزید پھیل گئی

کیلیفورنیا:(اے پی پی) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگل میں بدھ کے روز لگنے والی آگ مزید پھیل گئی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ تین گنا بڑھ چکی ہے 1200ایکڑ پر لگنے والی آگ اب 4000 ایکڑ تک پھیل گئی ہے،جنگل سے ملحقہ سانتا باربرا کاؤنٹی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور وہاں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ مویشیوں کو بھی منتقل کیا جارہا ہے ۔ نیو میکسیکو کے جنگل میں لگی آگ بھی نہیں بجھائی جاسکی جہاں 1200 سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششیں کررہے ہیں آتشزدگی سے 21 مکانات جل کر راکھ ہوئے ہیں اور بڑے پیمانے پر آبادی کا انخلا کیا گیا ہے۔