خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا جوہری معاہدے سے نکلنے کو تیار ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس

امریکا جوہری

امریکا جوہری معاہدے سے نکلنے کو تیار ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس

واشنگٹن:(ملت آن لائن) ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا جوہری معاہدے سے نکلنے کو تیار ہے جوہری معاہدہ ایران کے مفادات پر مبنی ہے معاہدے کو واشنگٹن کے حق میں کرنے کے لیے تبدیلی ناگزیر ہے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے میں امریکا کی مرضی کے مطابق اگر اصلاحات نہیں کی گئیں تو واشنگٹن اس عالمی معاہدے سے الگ ہو جائیگا۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جوہری معاہدے کو بد ترین معاہدہ قرار دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ امریکی کانگریس یا پھراپنے یورپی اتحادیوں کے ذریعے جوہری معاہدے میں اصلاحات کرنے پر زور دے رہے ہیں۔دوسری جانب اسرائیل کے ٹیلی ویژن چینل 10 کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جرمنی اور فرانس کے وزرا خارجہ سے ملاقات کے بعد کہا کہ اگر جوہری معاہدے میں اصلاحات نہیں کی گئیں تو امریکا 12مئی 2018 کو اس عالمی معاہدے سے الگ ہو جائے گا۔
……………………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…یورپی یونین سے تعلقات بہتر ہو جائیں گے، ترک صدر کا عندیہ

ورونا: (ملت آن لائن) ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ ملاقات کے بعد یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ ترکی میں قانون کا بول بالا ہونے سے متعلق یورپی یونین کو تحفظات ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایردوآن نے بلغاریہ کے شہر ورونا میں یورپی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ وہ پرامید ہیں کہیورپی یونین اور ترکی کے مابین باہمی تعلقات ایک مرتبہ پھر بہتر ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین میں ترکی کی شمولیت کے لیے مذاکراتی عمل بحال کر دیا جائے۔ 2016سے یہ عمل تعطل کا شکار ہے۔ ترکی سن 1963 سے یورپی یونین کا رکن بننے کا امیدوار ہے۔