خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا داعش سے نمٹنے کے لیے 68 ممالک کی کانفرنس بلائے گا

واشنگٹن (ملت + اے پی پی) امریکا دہشت گرد گروپ داعش سے نمٹنے کے طریقوں اور حکمت عملی پر غور کے لیے اس ماہ 68ملکوں کی ایک کانفرنس بلائے گا۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن اس کے میزبان ہوں گے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینیر عہدہ دار نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ وزارتی کانفرنس 22 اور 23 مارچ کو ہوگی اور اس میں امریکا کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ اور دوسرے اعلیٰ عہدہ دار شرکت کریں گے۔