خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا: زندگی منجمد کردینے والی سردی ، 9 ہلاک

امریکا:(ملت+اے پی پی) کی وسطی ریاستوں میں شدید سردی کی لہر نے معمولات زندگی منجمد کر دیئے۔ نارتھ ڈکوٹا میں درجہ حرات منفی 55 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ برفباری کے باعث مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ وسطی اور شمال مشرقی ریاستوں میں سردی کی شدہد لہر برقرار ہے، جس کے بعد معمولات زندگی اور ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ کینیڈا کے قریب ریاستیں برف باری اور سرد ہوائوں کی لپیٹ میں ہیں ۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کے باعث نارتھ ڈکوٹا میں درجہ حرارت منفی 55 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ نیبراسکا میں درجہ حرارت منفی 27 ، کنساس میں منفی 8 اور بسمارک شہر میں منفی 31 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ برف باری کے باعث سڑکوں پر پھسلن کے نتیجے میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں، حادثات انڈیانا، اوہائیو ، ورجینیا ، کولوراڈو ، اور نارتھ ڈکوٹا میں پیش آئے ۔