واشنگٹن(اے پی پی)ری پبلکن پارٹی کےصدارتی امیدواربننےکےخواہشمندڈونلڈٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ جومسلمان امریکا سےنفرت کرتےہیں،انہیں امریکاآنےنہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اسلام پسند ہم سے نفرت کرتے ہیں اور اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تو ایسے مسلمانوں کو امریکا نہیں آنے دیں گے جو امریکا سے نفرت کرتے ہیں۔ ٹرمپ اس سے قبل امریکی صدر اوباما سے بھی مطالبہ کرچکے ہیں کہ مسلمانوں کو امریکا سے نکال دیا جائے۔