خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا سے بے دخل کیے گئے 600 روسی سفارتکار ماسکو پہنچ گئے

امریکا سے بے دخل کیے گئے 600 روسی سفارتکار ماسکو پہنچ گئے

ماسکو / کینبرا:(ملت آن لائن) امریکا سے بے دخل کیے جانے والے60 روسی سفارتکار گزشتہ روز ماسکو پہنچ گئے۔ گزشتہ روز 2 جہاز روسی دارالحکومت کے ونوکووو ہوائی اڈے پر اترے، جن میں واشنگٹن اور نیو یارک سے نکالے جانے والے 60 سفارتکار اور ان کے اہلخانہ سمیت کل171افراد سوار تھے۔ روسی سرکاری ٹی وی پران افرادکو جہازوں سے نکلتے اور وہاں پر موجود بسوں میں سوار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ امریکا، یورپی یونین، نیٹو کے رکن ریاستوں اوردیگر ممالک کی جانب سے 150 سے زائد روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کے احکام دیے گئے ہیں۔ امریکا نے سیائٹل میں روسی قونصل خانہ بھی بند کر دیا ہے۔ واشنگٹن حکام نے کہا ہے کہ ماسکو حکومت چاہے تو بے دخل کیے جانے والے ڈپلومیٹس کی جگہ نئے سفارتکاروں کو تعینات کر سکتی ہے۔ آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو روس کا سفر کرنے کے حوالے سے انتباہ جاری کردیا ہے۔
………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے….بھارت میں گھوڑ ا خریدنے پر دلت نوجوان قتل

گجرات:(ملت آن لائن) بھارت ميں اونچی ذات كے ہندوؤں نے محض گھوڑا خريدنے پر حسد کی آگ میں جلنے کے بعد دلت نوجوان كو قتل كرديا۔ یہ واقعہ ضلع بھاؤ نگر میں پیش آیا جہاں گھوڑا خریدنے کی پاداش میں راجپوت ذات سے تعلق رکھنے والے ملزمان نے کھیتی باڑی کرنے والے دلت کسان نوجوان کو بدترین تشدد کانشانہ بنا کر نہ صرف اسے موت کے گھاٹ اتارا بلکہ گھوڑے کو بھی مار دیا۔ پوليس كا كہنا ہے كہ اونچی ذات كے افراد نے 21 سالہ پرديپ راٹھور كو اس كے گاؤں ميں حملہ كركے ہلاك كيا، قتل کے الزام میں 3 مشتبہ ملزموں كو گرفتار كركے پوچھ گچھ كی جارہی ہے۔
بھارتی ریاست اترپردیش میں دلتوں کی نسل کشی
پرديپ كے والد كالو بھائی راٹھور نے دعویٰ كيا كہ جب سے ميرے بيٹے نے گھوڑا خريدا تھا اس وقت سے اونچی ذات كے راجپوت اس سے حسد کرنے لگے تھے اور ان لوگوں نے پرديپ كو دھمكی بھی دی تھی كہ اگر اس نے گھوڑا فروخت نہ كيا تو وہ اسے قتل كرديں گے۔