خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا شدید سردی، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9 ہو گئی

امریکا شدید سردی

امریکا شدید سردی، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9 ہو گئی

واشنگٹن: (ملت آن لائن) امریکا شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ چالیس ریاستوں میں محکمہ موسمیات نے موسم کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کر دی۔ نئے سال میں سردی کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔ ادھر برطانیہ میں سمندری طوفان ایلی نور نے تباہی پھیلا دی ہے۔امریکا میں ان دنوں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 40 ریاستوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی میں مزید اضافہ ہو گا۔ بدھ کے روز شمالی قطب سے چلنے والی ہواؤں کے باعث درجہٴ حرارت نکتہٴ انجماد سے بہت نیچے گر جائے گا۔ریاستوں ٹیکساس، لوئزیانہ، مسی سیپی اور الاباما جہاں نسبتاً کم سردی پڑتی ہے، میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کا امکان ہے۔ الاباما کے شہر کلمن کے قریب علاقے میں درجہٴ حرارت منفی 13 سینٹی گریڈ ہو گیا۔ ٹیکساس کے شہر آسٹن اور جارجیا کے شہر سوانا میں درجہ حرارت منفی ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب برطانیہ میں بھی سمندر طوفان ایلی نور کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ جنوبی اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ، ویلز اور انگلینڈ میں اسی میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی ہے۔