شکاگو (اے پی پی)امریکا کے شہر شکاگو کی کباڑی مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔فائر فائٹرز نے ایک شخص کو بچا لیا۔ شکاگو کی سب سے بڑے کباڑی مارکیٹ میں آگ لگنے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ امریکی میڈیا کے مطابق آگ مبینہ طور پر عمارت کی چھت پر پارکنگ کے لیے بنائے گئے ڈک میں گاڑیاں ٹکرانے کے باعث لگی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا ۔دھویں کے گہرے بادل فضا میں بلند ہوتے نظر آئے۔ تاہم فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور ایک شخص کو بچا لیا جبکہ حادثے کے وقت عمارت میں پھنسے 5افراد کی تلاش جاری ہے۔