نیویارک:(اے پی پی)امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان اور بگولوں ہلاک افراد کی تعداد آٹھ ہو گئی اور متعدد افراد زخمی ہیں۔امریکا کی جنوب مشرقی ساحلی علاقوں میں گزشتہ تین روز کے دوران شدید طوفان اور ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی ہے ۔ فلوریڈا، پینسلوینیا،ورجینیا اور شمالی کیرولائنا سمیت دیگر ریاستوں میں پچاس سے زائد بگولے ریکارڈ کیے گئے ۔سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواوں کے باعث کئی درخت گرگئے جبکہ متعدد گھروں اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ۔ایک لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں اور تین ہزار پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔