خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا: طیارےمیں مشکوک شخص کی موجودگی پرہنگامی لینڈنگ

لاس اینجلس: (آئی این پی) امریکا میں لاس اینجلس کی پرواز میں مشکوک شخص کی موجودگی کی اطلاع پر طیارے کو ایریزونہ ائیرپورٹ پر لڑاکا طیاروں F-16 کے ہمراہ ہنگامی لینڈنگ کی گئی ۔ لاس اینجلس جانے والی پرواز میں سفر کرنے والے شخص نے عملے کو بتایا کہ ساتھ بیٹھے شخص نے اسے مارنے کی دھمکی دی ہے ۔ عملے نے بروقت ائیرپورٹ انتظامیہ کو اطلاع دے دی ، طیارے کو باحفاظت ایریزونہ ائیرپورٹ پر اتار لیا ۔ مسافروں میں خوف پھیل گیا ، پولیس نے مشکوک شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔