خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا: عام انتخابات میں ووٹنگ سسٹم تبدیل کرنے پرغور

وائٹ ہاؤس:(اے پی پی) وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی عام انتخابات میں روس اور دیگر ممالک کی جانب سے خلل ڈالنے کے خطرات کے پیش نظر پر ووٹنگ سسٹم کو تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ امریکی ریاست واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان ارنسٹ کا کہنا تھا کہ مقامی اور ریاستی سطح پر ووٹنگ سسٹم کو تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ امریکی انٹیلی جنس نے مطلع کیا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے جاری تازہ سائبر حملے میں دو امریکی ریاستوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ حکام اور سائبر سیکورٹی ماہرین کے مطابق روسی ہیکرز ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی پر سائبر حملوں میں ملوث ہیں۔جان ارنسٹ کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے چینی صدر سے ہونے والی ملاقات میں باراک اوباما سائبر سیکورٹی کے موضوع پر بھی بات کریں گے۔