خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا: مسلح شخص کی فائرنگ سے2 افراد ہلاک

اوریگون: (آئی این پی) امریکا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے2 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ۔امریکی ریاست اوریگون میں ایک شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے دو گھنٹے بعد مشتبہ شخص کو پورٹ لینڈ کے قریبی علاقے سے حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات ابھی جاری ہیں تاہم ہلاک ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔