خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا میں سیاہ فام لڑکے کا قتل، پولیس افسربیگناہ قرار

بالٹی مور(آئی این پی)امریکی شہر بالٹی مورمیں سیاہ فام لڑکے کے قتل کے معاملے میں پولیس افسر کو بیگناہ قرار دے دیا گیا جس پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپریل 2015ء میں ایک سیاہ فام نوجوان پولیس کی حراست میں ہلاک ہوگیا تھا۔سیاہ فام نوجوان فریڈی گرے کی ہلاکت کے بعدنسلی فسادات پھوٹ پڑے تھے،سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے الزام میں 6پولیس اہلکاروں پر مقدمہ چلایا گیا جن میں سے تین پولیس اہلکاروں کو بری کردیا گیا ہے، جبکہ 3 پر ابھی مقدمہ چلایا جائے گا۔بری ہونے والے اہلکاروں میں پولیس افسر سیزر گْڈسن بھی شامل ہے جسے فریڈی گریکی ہلاکت کے مقدمے میں تمام الزامات سے بر ی کردیا گیا ہے،پولیس افسرکے بری کیے جانے پر بالٹی مورمیں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔