نیویارک:(اے پی پی)امریکا کی جنوبی ریاستوں میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے،،مختلف حادثات میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے،پانچ ہزار سے زائد گھر بھی تباہ ہوئے ہیں۔ امریکا کی جنوبی ریاستیں تینیسی،لوزیانا،مسی سپی،اوکلاہاما اور ٹیکساس شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہیں،گزشتہ ہفتے سے اب تک مسلسل بارش کے باعث پانچ ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہو ہو گئے،مواصلاتی نظام شدید متاثر ہوا ہے اور عوام کے معمولات زند گی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔ سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان ریاست لوزیانا میں ہوا،ریسکیو ٹیموں کی جانب سے تین ہزار افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقا م پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ریاست میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ مختلف حادثات میں جنوب مشرقی ریاست لوزیانا میں چار افراد جبکہ اوکلاہاما میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے،صدر باراک اوباما نے سیلاب کو شدید نوعیت کا قرار دیتے ہوئے وفاقی امداد کا عندیہ دیا ہے۔