خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا میں فائرنگ سے 3 پولیس آفیسر سمیت 5 افراد ہلاک، 4 اہلکار زخمی

لوزیانا / فلوریڈا:(اے پی پی) امریکی ریاست لوزیانا اور فلوریڈا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 پولیس آفیسر سمیت 5افراد ہلاک جب کہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ امریکی ریاست لوزیانا اور فلوریڈا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 پولیس آفیسرز سمیت 5افراد ہلاک جب کہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ریاست فلوریڈا میں مسلح شخص نے اسپتال میں داخل ہو کر تیسرے فلور پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مریض سمیت اسپتال کی ملازمہ ہلاک ہوگئی تاہم اسپتال کے سیکیورٹی عملے نے حملہ آور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ ریاست لوزیانا کے شہر بیٹن رو پولیس ہیڈ کواٹرز کے قریب مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 پولیس آفیسر زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے جب کہ دیگر پولیس ہلکاروں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے، فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم اطلاعت کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔ امریکا میں فائرنگ کے واقعات عام ہیں جب کہ گزشتہ دنوں بھی امریکا میں پولیس کے ہاتھوں دو سیاہ فام افراد کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔