خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا میں مال بردار ریل گاڑی بس سے ٹکرا گئی، 3 افراد ہلاک،35زخمی

مسیسیپی (ملت + آئی این پی) امریکی ریاست مسیسیپی میں مال بردار ٹرین کے مسافر بس سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور35دیگر زخمی ہو گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ مسیسیپی کے شہر بیلوکسی میں پیش آیا۔ بیلوکسی میں پولیس کے سربراہ جان ملر نے بتایا کہ ایک ریلوے کراسنگ سے گزرتے ہوئے ایک بس نامعلوم وجوہات کی بنا پر ریل کی پٹریوں پر رک گئی تھی، جس دوران ایک طرف سے آنے والی ایک کارگو ٹرین اس بس سے ٹکرا گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق تصادم سے قبل ڈرائیور نے اس بس کو ریل گاڑی کے راستے سے ہٹانے کی مسلسل کوشش کی تھی۔ تب تک متعدد مسافر اس بس سے اتر بھی چکے تھے۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں آسٹن سے آنے والی اس بس میں قریب پچاس افراد سوار تھے۔