خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا میں نیشنل سیکیورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹرز کے باہر فائرنگ، 3 افراد زخمی

امریکا میں نیشنل سیکیورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹرز کے باہر فائرنگ، 3 افراد زخمی

لاہور:(ملت آن لائن)امریکی ریاست میری لینڈ میں نیشنل سیکیورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹرز کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فورٹ میڈ میں نیشنل سیکیورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹرز کے باہر فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد این ایس اے ہیڈ کوارٹرز کے اطراف کے راستے بند کر دیے گئے ہیں اور عوام کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ این ایس اے حکام کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوارٹرز کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعد اب صورتحال قابو میں ہے۔ قبل ازیں این ایس اے ہیڈ کوارٹرز کے باہر فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں تاہم امریکی میڈیا کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔
………………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے…مودی کی حیثیت کومہاتما گاندھی سے بھی بڑھا دیا، بھارتی حکومت کا انوکھا فیصلہ

نئی دہلی:(ملت آن لائن) بھارتی حکومت نے نریندر مودی کی زندگی پر مشتمل تقریباً ڈیڑھ لاکھ درسی کتابیں اسکولوں میں فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ کتابوں کی اتنی بڑی تعداد کا آرڈر مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو اور ڈاکٹر بی آر امبڈکر کے حوالے سے بھی نہیں دیا گیا۔ ہندو انتہاء پسندی کی راہ پر گامزن بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کا انوکھا اقدام سامنے آیا ہے، نریندی مودی اور بھارتیہ جتنا پارٹی کی انتہاپسندی نے بھارت کا سیکولر چہرہ گنہا دیا۔ مہاراشٹر کے محکمہ تعلیم نے گجرات میں قتل عام کرنے والے نریندر مودی کی زندگی اورافکار پر مبنی ڈیڑھ لاکھ درسی کتب کا آرڈر دے دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں بھارت کے دیگر اہم اور قومی رہنماؤں پر نریندرمودی کو فوقیت دی گئی ہے۔ آرڈر کے مطابق ان شخصیات سے متعلق کتابوں کی تعداد مودی کی کتابوں کے مقابلے میں انتہائی کم ہے، جس میں پہلے نمبر پر مودی پر 1،49،954 کتابیں، مہاتما گاندھی پر 4،343 کتابیں، جبکہ بھارت کے پہلے وزیر اعظم اور کانگریس رہنما جواہر لال نہرو پر صرف 1،635 کتابیں آرڈر کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ فہرست میں بی آر امبڈکر پر 79،388 کتابیں اور بی جے پی رہنما اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی پر 76،713 کتابیں شامل ہیں۔
بالی ووڈ اداکار نے مودی کے مذہب پر سوالات اٹھا دیئے
مذکورہ کتابیں رواں ماہ پہلی سے آٹھویں کلاس تک کے طلباء و طالبات کو پڑھائی جائیں گی، مذکورہ کتابوں کو اضافی نصاب کے تحت شامل کیا گیا ہے۔