خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا میں پاکستانی نژاد ماہر تعلیم پروفیسرضیاء حسن کے نام سے چیئرقائم

امریکا میں پاکستانی نژاد ماہر تعلیم پروفیسرضیاء حسن کے نام سے چیئرقائم
شکاگو (ملت آن لائن) امریکا کے الینوائے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں پاکستانی نژاد امریکی ماہر تعلیم پروفیسر ضیاء حسن کے نام سے چیئر قائم کردی گئی۔ مرحوم پروفیسر ضیاء حسن نے الینوائے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سٹوارٹ سکول آف بزنس میں54 سال تک تدریسی خدمات سرانجام دیں۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ وہ انڈسٹریل انجینئرنگ میں ایم ایس کرنے امریکا آئے اور بعد ازاں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے1950ء کے عشرے میں الینوائے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا۔ وہ انسٹی ٹیوٹ کے سٹوارٹ سکول آف بزنس کے ڈین اور سٹوارٹس پی ایچ ڈی پروگرام کے ڈائریکٹر بھی رہے۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی اور الینوائے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے صدر ایل کریمب نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے ادارے کیلئے طویل عرصہ تک اہم خدمات پر مرحوم پروفیسر ضیاء حسن کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں ادارے کے طلبہ اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔