خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا میں پاکستانی نژاد مسلمان وزیر کا قرآنِ پاک پر حلف

امریکا میں پاکستانی نژاد مسلمان

امریکا میں پاکستانی نژاد مسلمان وزیر کا قرآنِ پاک پر حلف

ورجینیا:(ملت آن لائن) امریکی ریاست ورجینیا میں کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد مسلمان وزیر عاطف قرنی نے اپنے عہدے کا حلف قرآن پاک پر اٹھایا۔ ریاست ورجینیا میں پاکستانی نژاد مسلمان وزیر عاطف قرنی کو وزارت تعلیم کا قلمدان سونپا گیا، مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ نومنتخب وزیر نے اپنے عہدے کا حلف قرآن پاک پر اٹھایا۔ حلف اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں عاطف قرنی کو اپنے ایک ہاتھ میں قرآن پاک اٹھائے امریکی دستور کے تحت حلف اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ عاطف قرنی سے یہ حلف ریاست ورجینیا کے گورنر رالف نورتھم نے لیا۔ قرنی کو ریاست میں تعلیمی پالیسی، اسکولوں کی معاونت اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کی نگرانی سونپی گئی ہے۔ عاطف قرنی پہلے امریکی مسلمان ہیں جو ورجینیا میں اہم عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔ اس سے قبل قرنی امریکی نیوی میں سارجنٹ اور کچھ عرصہ تک وسطی ورجینیا میں بیفیل اسکول میں اسپورٹس کے استاد کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔
پاکستانی نژاد صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئر منتخب
اس موقعے پر ریاست ورجینیا کے گورنر رالف نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ ہمیں ریاست میں ایک ایسا سیکریٹری تعلیم چاہیے جو نصاب، تدریسی کلاسز اور اسکولوں کے معاملات کو اچھی طرح سمجھتا ہو اور عاطف قرنی کے پاس اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے پختہ وژن بھی موجود ہے۔ واضح رہے کہ عاطف قرنی کی پیدائش 1978 میں پاکستان کے شہر کراچی میں ہوئی تھی۔ بعد ازاں وہ دس سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ہمراہ امریکا منتقل ہوگئے تھے۔