خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا میں پیدل چلنے والوں کیلیے بنایا گیا پل گرنے سے ایک شخص ہلاک

امریکا میں پیدل چلنے والوں کیلیے بنایا گیا پل گرنے سے ایک شخص ہلاک

میامی:(ملت آن لائن) امریکی ریاست فلوریڈا میں پیدل چلنے والے افراد کے لیے بنایا گیا ایک پل گرنے سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں واقع فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پیدل چلنے والے افراد کے لیے بنایا گیا ایک پل اچانک گرگیا جس کے نیچے آکر ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پل کا وزن 950 ٹن ہے جس کے گرنے کے باعث پانچ سے چھ گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ پل گرنے کے سبب کم ازکم 5 افراد زخمی ہوگئے، پل کو کچھ روز قبل ہی فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی میں نصب کیا گیا تھا۔