خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا میں 2 اردنی نوجوان کا قتل

واشنگٹن: (ملت+اے پی پی) امریکی ریاست انڈیانا پولس میں 2 اردنی نوجوانوں کے بھیانک اندازمیں قتل کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردنی حکومت نے 2 شہریوں کے امریکا میں قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے امریکی حکام سے اس کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ادھر اردنی نوجوانوں کے قتل کے واقعے کی ایک فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ 2 مسلح افراد اردنی شہریوں کے قتل کے لیے پہلے ایک ہوٹل پر دھاوا بولتے ہیں۔ اردنی وزارت خارجہ کے زیراہتمام شعبہ امورمہاجرین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمان حکومت واشنگٹن میں قائم اپنے سفارت خانے سے 2 شہریوں کے قتل کے معاملے میں رابطے میں ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اردنی حکام کو یہ اطلاع ملی ہے کہ امریکی ریاست انڈیانا پولس میں 2 اردنی شہریوں کو قتل کیا گیا ہے۔ اس مجرمانہ واقعے کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان صباح الرافعی نے ایک بیان میں کہا کہ واشنگٹن میں موجود اردنی سفارت خانہ انڈیانا پولیس میں اردنی شہریوں کی ایک ہوٹل میں قتل کی واردات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلے میں امریکی حکام سے بھے رابطے کیے گئے ہیں۔ جلد ہی اس مجرمانہ واردات کے حقائق سے قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔اردنی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی پولیس کی جانب سے کی گئی ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ اردنی نوجوانوں کے قتل کی وجہ چوری پر مزاحمت بھی ہوسکتی ہے۔امریکی پولیس کی طرف سے سامنے آنے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مقتول اردنی شہریوں کی عمریں 30 سال کے لگ بھگ ہیں اور ان کی شناخت وسام سمور اور عمار شطناوی کے ناموں سے کی گئی ہیں۔امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ ’سی سی ٹی وی‘ کیمروں سے حاصل ہونے والی فوٹیج میں 20 سے 30 سال کی عمر کے 2 افراد کو اردنی شہریوں کا تعاقب کرتے اور انہیں گولیاں مارتے دکھایا گیا ہے۔