خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا نیٹو ممالک کا تحفظ کیلئے پر عزم ہے، جوبائیڈن

واشنگٹن:(اے پی پی) امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے امریکا کی جانب سے نیٹو کے اس عزم کی حمایت کا اعادہ کیا ہے کہ بلقان کے ملکوں کے خلاف ہمسایہ روس کی جارحیت کا دفاع کیا جائے گا۔لٹویا کے دارالحکومت ریگا میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے، بائیڈن نے کہا کہ نیٹو اتحاد کے تمام ارکان کے مشترکہ دفاع کے عزم پر قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں بلقان کی ریاستوں کے تمام لوگوں پر یہ بات بالکل واضح کردوں کہ ہم نے نیٹو معاہدے کی شق پانچ کے تحت امریکا کے مقدس فریضے کی انجام دہی کے عزم کا اظہار ہے۔ ہم جو کہتے ہیں وہی کرتے ہیں، ہم کبھی بھی اپنے کسی عزم سے پیچھے نہیں ہٹے۔ ہماری مقدس حرمت داؤ پر ہے۔ اْنھوں نے نیٹو کے بارے میں ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کی جانب اشارہ کیا، جنھوں نے کہا ہے کہ اگر نیٹو کے رْکن ملک اپنی مالی ذمہ داریاں پوری نہیں کریں گے تو امریکا از خود اْن کا دفاع نہیں کرسکتا، بائیڈن نے ایسے کلمات کو مسترد کیا۔ اْنھوں نے کہا کہ امریکا میں دونوں جانب سے سیاسی فریق نیٹو کے کلیدی اصولوں کی پاسداری کے معاملے پر واضح اتفاق رکھتے ہیں جو مشترکہ دفاع پر زور دیتا ہے