پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے لیکن امریکا پھر بھی الزامات لگا رہا ہے۔ امریکا نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کردیا۔
امریکی صدر ٹرمپ کے افغانستان کے لئے نامزد جنرل آسٹن ملر نے سینٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے بیان میں پاکستان پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام لگادیا۔
جنرل ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں لازوال ہیں۔ پاکستان افغان مسئلے کے حل کا نہ صرف سفارتی بلکہ ملٹری پارٹنر بھی ہے لیکن پاکستان ۔۔ پاکستانی طالبان کی طرح افغان طالبان کیخلاف کارروائی نہیں کر رہا۔
امریکی جنرل آسٹن ملر نے الزام لگایا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے ٹھکانے اب بھی بڑا چیلنج ہیں۔