خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا نے جاپان میں ایف 35لڑاکا طیاروں کا پہلا سکواڈرن تعینات کردیا

واشنگٹن: (ملت+اے پی پی) امریکا نے جاپان میں ایف 35لڑاکا طیاروں کا پہلا سکواڈرن تعینات کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی میرین کورکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ایف 35لڑاکا طیاروں کی یہ پہلی سمندر پارتعیناتی ہے۔بیان میں کہا گیاہے کہ لڑاکا طیاروں کا پہلا سکواڈرن جاپان کے جزیرہ ہونشو میں واقع میرین کور کے ہوائی سٹیشن پر تعینات کردیاہے۔یہ طیارے عمودی لینڈنگ کیلئے مشہور ہیں اوریہ مہنگے لڑاکا طیارے تصور کئے جاتے ہیں۔لاک ہیڈ مارٹن کے تیارکردہ ان طیاروں کی قیمت کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک بیان سے ائیروسپیس انڈسٹری میں تشویش کی لہردوڑ گئی تھی۔