خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا نے سابق وزیراعظم کی لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے سفیر کی تقرری روک دی

واشنگٹن (ملت + آئی این پی)سابق فلسطینی وزیراعظم سلام فیاض کی لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر کے طور پر نامزدگی کی توثیق نہیں ہو سکی۔ امریکا نے اس تقرری کو روک دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ نہیں سمجھتی کہ یہ تقرری اقوام متحدہ کے لیے ایک مناسب فیصلہ ہو گا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران سلامتی کونسل کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے مطلع کیا تھا کہ انہوں نے سلام فیاض کو لیبیا کے لیے ادارے کا خصوصی مندوب نامزد کیا ہے، اس کی توثیق کر دی جائے۔ امریکی سفیر نے سیکرٹری جنرل کے اس انتخاب پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔