خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا نے لیبیا میں داعش مخالف فوجی دستے اتاردیئے

واشنگٹن(آن لائن)لیبیا میں تیزی سے زور پکڑتی ہوئی انتہا پسند تنظیم داعش کی سرکوبی کے لئے امریکا کی اسپیشل ٹاسک فورس نے کمر کسی لی ہے۔امریکی اخبار ‘واشنگٹن پوسٹ’ نے حکام کے حوالے سے اپنی حالیہ رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ امریکی اسپیشل ٹاسک فورس کے دستے گزشتہ سال کے اواخر سے ہی سورش زدہ ملک لیبیا کے دو مختلف مقامات پر اڈے قائم کر چکے ہیں۔اخبار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی حکام کے حوالے سے بتایا 25 افراد پر مشتمل امریکی فوج کا خصوصی دستہ بنغازی اور مصراتہ شہروں کے پاس موجود ہے جہاں وہ اپنے حلیفوں کے ساتھ مل کر ممکنہ خطرات کے بارے میں خفیہ معلومات جمع کر رہے ہیں#/s#