خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا: پاکستانی نژاد نوجوان کو گولیاں ماردی گئیں

نیو یارک: (آئی ایین پی) امریکہ کی مختلف ریاستوں میں مسلمانوں پر پر تشدد حملوں کی نئی لہر دیکھنے میں آ رہی ہے ، نیویارک میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر ارسلان کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ہیوسٹن اور ریاست فلوریڈا میں بھی حملوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔ نیو یارک میں گزشتہ روز نماز فجر سے واپسی پر پاکستانی نژاد ڈاکٹر ارسلان کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اس سے قبل نماز تراویح کیلئے جانےوالے 2 افراد کو نامعلوم افراد نے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا ۔ فلوریڈا میں چند روز قبل عبدالروؤف اور ان کے ساتھی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔