خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا چین کے ساتھ تجارتی جنگ برسوں پہلے ہارچکا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا چین کے ساتھ تجارتی جنگ برسوں پہلے ہارچکا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کی چین کے ساتھ کوئی تجارتی جنگ نہیں، یہ جنگ تو امریکا برسوں پہلے ہی ہار چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کیا۔ ٹرمپ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ،’’ چین کے ساتھ ہماری کوئی تجارتی جنگ نہیں ہے، یہ جنگ توہم برسوں پہلے امریکا کی نمائندگی کرنے والے احمق اور نااہل لوگوں کی وجہ سے ہار چکے ہیں۔‘‘
Donald J. Trump

@realDonaldTrump
We are not in a trade war with China, that war was lost many years ago by the foolish, or incompetent, people who represented the U.S. Now we have a Trade Deficit of $500 Billion a year, with Intellectual Property Theft of another $300 Billion. We cannot let this continue!

4:22 PM – Apr 4, 2018
124K
57.1K people are talking about this
Twitter Ads info and privacy
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا چین کے ساتھ تجارتی خسارہ جاری رکھنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
Donald J. Trump

@realDonaldTrump
When you’re already $500 Billion DOWN, you can’t lose!

6:20 PM – Apr 4, 2018
82.1K
40.8K people are talking about this
Twitter Ads info and privacy
امریکی صدر کی ٹوئٹ چین کی جانب سے امریکی مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس کی شرح میں اضافے کا عندیہ دیے جانے اور ان مصنوعات کی فہرست جاری کرنے کے اگلے روز سامنے آئی ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکا اورچین کی جانب سے ایسے اقدامات کیے گئے ہیں جن سے دو بڑی معیشتوں کے باہمی تجارتی روابط میں تناؤ کی نشان دہی ہوتی ہے۔ پہلے امریکا نے چینی مصنوعات پر 25 فی صد تک ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پراسی شرح سے ٹیکس بڑھانے کا اعلان کردیا اورایک روز بعد 106 اشیاء کی فہرست بھی جاری کردی تھی جن پر اضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔