خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا: ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی سےقبل مسلح شخص گرفتار

ٹیکساس:(اے پی پی) امریکی ریاست ٹیکساس میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی سے قبل ایک مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہوسٹن سے 30 میل دورووڈ لینڈ کے علاقے میں ریلی سے خطاب کرنا ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد سے قبل علاقے سے ایک مسلح شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مسلح شخص کو 7 گھنٹے تک تحویل میں رکھا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ مسلح شخص ٹرمپ کا حامی تھا یا پھر مخالف تھا ۔