واشنگٹن: (اے پی پی) امریکا نے بدنام زمانہ جیل گوانتا نامو کو بند کرنے کا عندیہ دے دیا، امریکی صدر باراک اوباما کہتے ہیں یہ جیل امریکا کی پیشانی پر دھبہ ہے جسنے امریکی سیکیورٹی کو داوٴ پر لگا دیا ہے اسے بند ہونا چاہئے۔امریکی صدر باراک اوباما نے گوانتا نامو بے میں حراستی مرکز کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کی تجویز دے دی،اوباما کہتے ہیں گوانتا نامو جیل نے امریکی سیکیورٹی داوٴ پر لگا دی ہے، اور یہ حراستی مرکز امریکا کی ریکارڈ پر ایک بدنما دھبا ہے،امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کانگریس میں گوانتا نامو منصوبہ پیش کیا جائے گا، جسکے تحت جیل میں موجود اکانوے قیدیوں کو دیگر ممالک منتقل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی رکاوٹوں کے باوجود امریکا اس معاملے کو مزید طول نہیں دے گا اور وہ اس جیل کو بند کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔گوانتانامو جیل بند کرنے کی تجویز باراک اوباما کی دو ہزار آٹھ میں صدارتی انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعودوں میں شامل تھی۔