نیو یارک (اے پی پی) امریکا نے افغانستان میں طالبان جنگجؤوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد مزید پانچ سو فوجی بھیجنے کا اعلان کر دیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں جنگی مشن ختم کرنے کے اعلان کے باوجود وہاں مزید پانچ سو فوجی بھیجے جائیں گے ان فوجیوں کو افغان صوبہ ہلمند میں تعینات کیا جائے گا جہاں طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور صوبے کے اکثر علاقوں پر طالبان جنگجؤوں کا قبضہ ہو چکا ہے ۔ امریکی فوج کے ترجمان کے مطابق یہ فوجی جنگی مشن کا حصہ نہیں ہوں گے ۔