خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا کا ایک بار پھر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ

امریکا کا ایک

امریکا کا ایک بار پھر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ

واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکا نے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا موقع ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان پینٹاگون ڈانا وائٹ نے پاکستان سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا موقع ہے اور پاکستان علاقائی سلامتی کے لیے مزید اقدامات کر سکتا ہے کیوں کہ دہشتگردی کے خلاف کامیابی سب کے حق میں ہے۔ ڈانا وائٹ کا کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کی کوششوں کا خیر مقدم کریں گے جب کہ جنوبی ایشیائی پالیسی کے تحت پاکستان سے رابطے میں ہیں اور رہیں گے۔
علاوہ ازیں ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ امن کے لیے افغان طالبان مذاکرات کی طرف آئیں کیوں کہ افغانستان کا مسئلہ سیاسی طور پر حل کیا جا سکتا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان شہید

سری نگر / اسلام آباد:(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔ ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان کو گولیاں مارکرشہید کردیا۔ بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران کارروائی کی۔ بھارتی پولیس آفیسر نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والے نوجوان کا تعلق عسکریت پسند گروپ سے تھا اور وہ بھارتی فوج کے ساتھ مقابلے کے دوران مارا گیا۔ نوجوان کی شہادت اور بھارتی فوج کے آپریشن کے خلاف علاقے میں احتجاج شروع ہوگیا ہے، لوگ گھروں سے نکل آئے جبکہ بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے طاقت کا استعمال اور بدترین تشدد کیا۔ دوسری جانب ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں 38 سالہ شخص اعجاز احمد شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، دریں اثنا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ فروری میں 15 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔ ان میں سے ایک نوجوان کو دوران حراست شہید کیا گیا۔ ریسرچ سیکشن کی طرف سے جمعرات کو جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے پرامن مظاہرین کے خلاف گولیوں، پیلٹ گن اور آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے57 افراد کو زخمی اور حریت رہنماؤں اور کارکنوں سمیت 179شہریوں کو گرفتار کیا۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں لاپتہ افراد کے والدین کی تنظیم (ای پی ڈی پی) نے بھارتی فورسز کی زیر حراست لاپتہ ہونے والے اپنے پیاروں کے بارے میں معلومات کی فراہمی کیلیے پریس کالونی سرینگر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔