واشنگٹن:( اے پی پی )امریکا نے افغانستان سمیت خطے میں استحکام کیلئے امن عمل کی حمایت کرنے کا اعلان کردیا،صدر اوباما نے امن عمل خطے کی سیکیورٹی اورپڑوسی ممالک سے تعاون میں اشرف غنی کے کردارکوسراہا۔ امریکی صدر باراک اوبا اور ان کے افغان ہم منصب اشرف غنی کے درمیان ویڈیو کانفرنس ہوئی،اس موقعے پر امریکی صدر نے افغان حکومت اورطالبان کے د رمیان امن مذاکرات سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا۔امریکی صدر باراک اوباما نے افغانستان سمیت خطے میں استحکام کیلئے امن عمل کی حمایت کا اعلان کیا، انہوں نے امن عمل خطے کی سیکیورٹی اورپڑوسی ممالک سے تعاون میں اشرف غنی کے کردارکوسراہا۔دوسری جانب وائٹ ہاوس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغان صدر کے ساتھ مذاکرات میں طالبان سے براہ راست مذاکرات کا فیصلہ کیا جائے گا۔