اسلام آباد:(اے پی پی) امریکہ کے صدر براک اوباما نے جوہری سلامتی کانفرنس کے دوران سائبر حملوں سے نمٹنے کے لیے پوری دنیا کے رہنماؤں کے ساتھ کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔مسٹر اوباما نے جوہری سامان کی سیکورٹی مزید بڑھانے اور پوری دنیا میں جوہری اور تابکار ی چیزوں کے تحفظ کیلئے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پلوٹونیم کے عالمی ذخائر بڑھ رہے ہیں۔