خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، 4 اہلکار ہلاک

امریکا کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، 4 اہلکار ہلاک

واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکا کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں اس میں سوار عملے کے 4ارکان ہلاک ہوگئے۔ امریکی فوجی ترجمان نے بتایاکہ ہیلی کاپٹر سان ڈیاگو کے صحرائی علاقےمیں معمول کی پرواز پر تھا کہ اس دوران وہ گر کرتباہ ہوگیا تاہم انہوں نے حادثے کی وجوہات نہیں بتائیں۔
امریکی ریاست مسیسیپی میں فوجی طیارہ گرکرتباہ، 16 اہلکارہلاک
یہ ہیلی کاپٹر امریکی فوج میں شامل سب سے بڑا اور بھاری ہیلی کاپٹر ہے جو بہت زیادہ وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
……………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے…. ترکی،روس اور ایران کا شام میں قیام امن کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق

انقرہ:(ملت آن لائن) ترکی،روس اور ایران نے شام میں پائیدار جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے قیام امن کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ شام کے تنازع کے حل کے حوالے سے ترکی کی میزبانی میں سہ فریقی سربراہان کا اجلاس انقرہ میں ہوا جس میں ترک صدر رجب طیب اردگان،روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور ایرانی صدر حسن روحانی نے شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے پرامن حل اور خطے میں دہشت گرد تنظیموں کا قلع قمع کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سلامتی کونسل نے شام میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی
بعدازاں اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ سہ فریقی سربراہان نے شام میں قیام امن کے لیے کوششیں تیز تر کرنے پر اتفاق کیا اور پائیدار جنگ بندی پر زور دیا۔ سربراہان نے شام میں قائم حفاظتی علاقوں میں موجود شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کا عزم بھی کیا۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ تمام دہشت گردتنظیموں سے یکساں سلوک سے ہی علاقائی اتحاد قائم ہوسکتاہے، داعش اور کرد باغیوں کےعزائم کونہ سمجھنے والے شام میں پائیدارامن قائم نہیں کرسکتے جب کہ شام میں امن کاراستہ مشکل لیکن کامیابی کی امید مزید مضبوط ہورہی ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ شام کےتنازع کا فوجی حل نہیں ہے، شام کی آزادی کا تحفظ ایران کی ترجیح ہے، داعش اور دوسرے دہشت گرد گروپ امریکااوردیگرقوتوں کے مقاصد پورے کررہے ہیں۔