خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا کشیدگی بڑھا رہا ہے، شمالی کوریا کا الزام

امریکا کشیدگی بڑھا رہا ہے، شمالی کوریا کا الزام
پیانگ یانگ:(ملت آن لائن) شمالی کوریا نے الزام لگایا ہے کہ امریکا جزیرہ نْما کوریا میں کشیدگی بڑھا رہا ہے۔ شمالی کوریا کے خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے حکام نے امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا جزیرہ نْما کوریا میں کشیدگی بڑھا رہا ہے۔ شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اپنے تزویراتی ایٹمی ہتھیاروں کے ساتھ بڑے پیمانے کی فوجی اشتعال انگیزی کررہا ہے اور جزیرہ نْما کوریا پر صورتحال کو شعلہ بھڑکنے کے کی طرف لے جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی جوہری فورسِز کا مِشن امریکی جارحیت کو روکنا، مزاحمت کرنا اور جارحیت کی بنیاد کے خلاف تباہ کْن حملے کے ساتھ جواب دینا ہے۔ انھوں نے مزید کہاہے کہ جزیرہ نْما کوریا اور دنیا کے امن و سلامتی کا تحفظ صرف اِسی صورت میں کیا جاسکتا ہے کہ شمالی کوریا، امریکا کے خلاف طاقت کا توازن حاصل کرلے۔ دوسری جانب شمالی کوریا کے وزیرِ دفاع پاک یونگ سِک نے کہا ہے کہ اگر امریکا ایٹمی جنگ کے گہرے بادل لایا تو اْن کا ملک امریکا کو خطہ ارض سے مِٹادے گا۔