نیو یارک(اے پی پی) امریکی شہر نیو یارک کے ایک کنسرٹ ہال میں ہونے والی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کنسرٹ میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں شہری موجود تھے ۔ چار افراد کو نزدیک سے گولیاں ماری گئی جن میں سے ایک ہلاک ہو گیا ہے ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ سیکورٹی ہونے کے باوجود حملہ آور اسلحہ اندر لانے میں کیسے کامیاب ہوا ۔ فائرنگ واقعے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔