خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا کو اقتصادی پابندیاں لگانےکی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، شمالی کوریا

پیانگ یانگ:(اے پی پی) شمالی کوریا نے امریکا کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اقتصادی پابندیاں لگانے کی صورت میں اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ ایشیائی ملک لاؤس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر ہونے والے اجلاس میں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا پر نئی اقتصادی پابندیوں کی صورت میں امریکا کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی اور شمالی کوریا دنیا کو دکھانے کے لیے تیار ہے کہ اگر کوئی طاقت ور ملک کسی چھوٹے ملک کو پریشان یا نقصان پہنچانے کی کوشش کرے تو وہ بھی کسی صورت محفوظ نہیں رہ سکتا۔ شمالی کوریا اس سے قبل بھی کئی بار امریکا کو نشانہ بنانے سمیت ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دے چکا ہے جب کہ اقوام متحدہ جوہری تجربات پر شمالی کوریا پر معاشی پابندیاں بھی عائد کرچکی ہے۔ ملکی سلامتی کو خطرے پر شمالی کوریا کا جوہری ہتھیاراستعمال کرنے کا اعلان