خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا کو سخت جواب دیں گے، روس

امریکا کو سخت جواب دیں گے، روس
ماسکو(ملت آن لائن) روس نے کہا ہے کہ وہ امریکا کی نئی پابندیوں کا سخت جواب دے گا۔روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے اپنے ایک بیان میں رشین فیڈریشن کے شہریوں منجملہ خود مختار چیچنیا کے سربراہ رمضان قدیروف کے خلاف امریکا کی نئی پابندیوں کے بارے میں کہا ہے کہ اس سلسلے میں اسے مدنظر رکھا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ روس ان پابندیوں کو مخاصمانہ اور غیرقانونی سمجھتا ہے اور وہ ان پابندیوں کے سخت مذمت کرتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزامریکی وزارت خزانہ نے رمضان قدیروف سیمت پانچ روسی شہریوں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔