خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا کی اب تک کی سب سے بڑی مشترکہ فضائی مشقیں شروع

امریکا کی اب تک کی سب سے بڑی مشترکہ فضائی مشقیں شروع
سیؤل۔ 04 دسمبر (اے پی پی)امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ اب تک کی سب سے بڑی فضائی مشقیں شروع ہوگئیں جو کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے تناظر میں کی جا رہی ہیں۔جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ فضائی فوجی مشقیں ہر سال آبنائے کوریا میں کی جاتی ہیں تاہم اس سال ان مشقوں کا دائرہ کار بہت وسیع کر دیا گیا ہے۔جنوبی کوریا میں متعین امریکی فضائیہ کے ترجمان کے مطابق مشترکہ مشقیں جن کو’’ویجیلنٹ ایس‘‘کا نام دیا گیا ہے جمعہ تک جاری رہیں گی ان میں ایف35، چھے ایف 22 سٹیلتھ جنگی طیاروں سمیت230 طیارے حصہ لے رہے ہیں جبکہ مشقوں میں امریکی میرین اور بحری فورس کے 12,000 اہلکاروں سمیت جنوبی کورین فوج شریک ہے۔مشقوں میں شریک طیارے آٹھ امریکی اور جنوبی کورین فضائی اڈوں سے اڑائے جا رہے ہیں۔جنوبی کورین میڈیا کے مطابق مشقوں میں بی ون بی لانسر بمبار طیارے بھی شریک ہوں گے۔