خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا کی ایران دشمنی ختم ہونے والی نہیں، جنرل محمد حسین باقری

جنرل محمد حسین باقری

امریکا کی ایران دشمنی ختم ہونے والی نہیں، جنرل محمد حسین باقری

تہران(ملت آن لائن) ایران کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل محمد حسین باقری نے کہا کہ امریکا کی ایران دشمنی ختم ہونے والی نہیں ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنرل محمد حسین باقری نے کہا کہ امام خمینی نے امریکا کو شیطان بزرگ قرار دیا تھا اور شیطان اپنی شیطانی حرکتوں سے باز نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ توقع رکھنا کہ امریکا اپنے شیطانی نظریات سے باز آجائے اور ہمارے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کرے، ہمیں ایسی کوئی توقع نہیں ہے۔ جنرل باقری نے کہا کہ امریکا نے اب تک ہر وہ دشمنانہ اقدام کر دکھایا جو اس کے بس میں تھا اور اس سے زیادہ کی سکت اس میں پائی نہیں جاتی، وہ اس سے زیادہ ایران کے خلاف کچھ نہیں کرسکتا۔

………………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…آئی اے ای اے اپنا کردار کرے گی، ایران

تہران (ملت آن لائن) ایران کے جوہری توانائی محکمہ کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا ہے کہ ایران یورنییم کی افزودگی سمیت تمام جوہری سرگرمیوں کو معاہدے سے پہلے والی پوزیشن سے کئی گنا زیادہ تیزی کے ساتھ انجام دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق بہروز کمالوندی نے یہ بات ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی پابندی کرنے کی تصدیق کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں امریکی صدر کے ممکنہ اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ امریکی صدر کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے کے تحت ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو معطل رکھنے کی مدت میں توسیع نہ کرنا ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کے زمرے آئے گا اورایران بھی اس کے خلاف لازمی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ بہروز کمالوندی نے ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ علی اکبر صالحی اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے واضح کردیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اپنے وعدے پورے نہ کرنے کی صورت میں کسی کو یہ توقع نہیں رکھنی چاہیے کہ ایران پچھلے دو برس کی طرح آئی اے ای اے کے ساتھ بھرپور تعاون کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو توقع ہے کہ آئی اے ای اے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایٹمی معاہدے کو سبوتاژ کرنے سے روکنے کی غرض سے اپنا کردار کرے گی۔