خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا کی داعش کی پشت پناہی کے شواہد موجود ہیں: ترک صدر

ترک صدر:(ملت+اے پی پی) رجب طیب اردوان نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی کے پاس امریکا کے دہشت گرد تنظیم داعش کی پشت پناہی کرنے کے شواہد موجود ہیں۔ انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ترکی پر داعش کی حمایت کے الزامات دہرانے والا امریکا خود شام میں دہشت گردوں کو امداد فراہم کرنے میں ملوث ہے جس کی تصاویر اور ویڈیو سمیت ٹھوس شواہد ترکی نے حاصل کر لیے ہیں۔ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے ترک صدر کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔