خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا کی شمالی کوریا کی طرف سے مزید جوہری تجربے پر سخت ردعمل کی دھمکی

ٹوکیو:(اے پی پی)امریکا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے کسی مزید جوہری تجربے کی صورت میں امریکا کی جانب سے سخت ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کے نائب وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ٹوکیو میں جاپانی حکومت کے اعلیٰ اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اگر اس کمیونسٹ ریاست نے اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری رکھا تو وہ مزید مشکلات کا شکار ہو جائے گا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے حال ہی میں شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کی تھی جس کے وہ مرتبہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر چکا ہے۔