خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا کی شمالی کوریا کےمیزائل تجربہ کی مذمت

واشنگٹن :(اے پی پی) امریکا نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربہ کئے جانے پر نکتہ چینی کی ہے اور اس سے کہا ہے کہ وہ شمال مشرقی ایشیا میں کسی بھی طرح کی کشیدگی سے گریز کرے۔وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا کہ امریکا اور بین الاقوامی برادری شمالی کوریا کے میزائل تجربہ نیز شمال مشرقی ایشیا کے امن میں خلل ڈالنے والے اقدامات سے گریزکا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربہ کی سخت مذمت کرتا ہے۔