خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا کی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جیمز کلیپر مستعفی

واشنگٹن: (ملت+اے پی پی) امریکا کی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جیمز کلیپر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔انھیں صدر براک اوباما نے جون 2010ء میں ڈینس سی بلیئر کی جگہ نیشنل انٹیلی جنس کا ڈائریکٹر مقرر کیا تھا اور انھوں نے ری پبلکن پارٹی کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری اور اقتدار سنبھالنے سے قبل ہی اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔جیمز کلیپر گذشتہ برسوں کے دوران مختلف خفیہ اداروں میں اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ وہ امریکا کی نیشنل جیو اسپیشل انٹیلی جنس ایجنسی ( این جی اے) کے ستمبر2001ء سے جون 2006ء تک ڈائریکٹر رہے تھے۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ران برجیس کو اب جیمز کلیپر کی جگہ نیشنل انٹیلی جنس کا نیا ڈائریکٹر مقرر کیا جاسکتا ہے۔