خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا کی پانچوں شمال مشرقی ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی

نیو یارک :(اے پی پی)امریکا میں صدارتی امیداوار کے لیے جاری ووٹنگ میں اگر ریپبلیکن پارٹی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو پانچوں شمال مشرقی ریاستوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے تو وہیں ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن کو پانچ میں سے تین میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔امریکی میڈیا نے ریپبلیکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی جیت کا اشارہ دیا تھا۔ان کے مطابق پانچ شمال مشرقی امریکی ریاستوں کی پرائمری کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں انھیں سبقت حاصل ہے۔جن پانچ ریاستوں میں انتخابات ہوئے ہیں ان میں کنیکٹی کٹ، ڈیلاویئر، میری لینڈ، رھوڈ آئی لینڈ اور پینسلوانیا کی ریاستیں شامل ہیں دوسری جانب ان کی حریف اور ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہلیری کلنٹن کو بھی اپنے واحد مقابل برنی سینڈرز پر سبقت حاصل ہے۔ تاہم اطلاعات کے مطابق سینڈرز کو رھوڈ آئی لینڈ میں کامیابی حاصل ہے۔ہلیری کلنٹن نے ڈیلاویئر، میری لینڈ اور پنسلوانیا میں کامیابی حاصل کی ہے۔ خیال رہے کہ حتمی نتائج کا اعلان ابھی باقی ہے۔پینسلوانیا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے سخت مقابلہ فراہم کرنے کے لیے اپنے حریف مسٹر سینڈرز کی تعریف کی اور کہا ان کی پارٹی میں اختلاف پیدا کرنے کے بجائے اتحاد پیدا کرنے لیے زیادہ چیزیں ہیں۔دوسری جانب مسٹر ٹرمپ کے حریف ٹیڈ کروز اور جان کیسچ نے آئندہ ماہ ہونے والے پرائمریز کو جیتے کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔۔